30 اکتوبر 2018 - 18:32
ترکی میں ایران، آذربائیجان اور ترک وزراء خارجہ کا سہ فریقی اجلاس

ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران، آذربائیجان، اور ترکی کے وزراء خارجہ کا چھٹا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران، آذربائیجان، اور ترکی کے وزراء خارجہ کا چھٹا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا گيا۔ اس سے قبل تینوں ممالک کے وزارء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

.......

/169